the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئے تعلیمی سال کا عنقریب آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ حکومت کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے نئے سال کے لئے مفت درسی کتابوں کی تقسیم شروع ہوچکی ہے ۔ ناندیڑ کے تمام اسکولوں میں کتابوں کی تقسیم کی جا رہی ہے ۔سرو شکشا ابھیان  یعنی سب کے لیے تعلیم ۔ حکومت کی اس اسکیم کے تحت طلبہ کو مختلف سہولتیں دی جارہی ہیں ۔ اسی کے تحت پہلی سے ساتویں جماعت کے تمام طلبہ کو مفت درسی کتابیں دی جا رہی ہیں ۔ ناندیڑ میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے کتابوں کی تقسیم کا کام کیا جا رہا ہے ۔ شہر کے مدینتہ العلوم ہائی اسکول میں کتابوں کی تقسیم کا نظم کیا گیا ہے ۔





اردو اسکولوں کے اساتذہ اس بات کو لیکر کافی خوش ہیں کہ انہیں رمضان کے مہینہ سے قبل ہی کتابیں دستیاب ہوچکی ہیں ۔ اسکول کے پہلے دن ہی طلبہ کو یہ کتابیں تقسیم کرنا اب آسان ہوگیا ہے ۔ ناندیڑ میں تین سو سے زائد اسکول چلتے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ وقت پر درسی کتابوں کی تقسیم کی وجہ سے نئے تعلیمی سال کے آغاز میں کوئی کمی نہیں رہے گی اور طلبہ ان کتابوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر کو آگے بڑھائیں گے ۔ وقت پر کتابوں کی فراہمی بہترین منصوبہ بندی کی علامت ہے جس کیلئے محکمہ تعلیمات کے افسران اور کارکنان کی ستائش کی جارہی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.